Supreme Court of india |
SC adjourns hearing as Shaheen Bagh mediators file report
دہلی کے شاہین باغ سے این۔ سی۔ اے اور این آر سی مخالف مظاہرین کو ہٹانے کے لئے درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل بینچ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ، 'ہم اس پٹیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے نہیں جا رہے ہیں۔ ہم صرف اس علاقے میں ہونے والے احتجاج کے متعلق امور کی سماعت کرینگے۔ کورٹ نے کہا کہ عدالت نے مصالحت کاروں کو مقرر کیاتھا جس کے بعد مصالحت کاروں نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔عدالت ان رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ، شاہین باغ میں جاری مظاہرے سے متعلق درخواست کی سماعت کے لئے کوئی سازگار ماحول نہیں ہے۔اسی لیے، کیس کی سماعت 23 مارچ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
Shaheen bag |
شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کے خلاف دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں پچھلے 15 دسمبر سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
وہیں دہلی میں تشدد کے واقعات پر سپریم کورٹ نے
دہلی پولیس پربرہمی کا اظہارکیا ۔ سپریم کورٹ میں شاہین باغ کیس کی سماعت کےدوران
، بنچ نے شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مسئلہ
پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی آزادی کی کمی کا ہے۔ اگر پولیس مکمل طور پر
کام کرتی ہے تو قانون کے مطابق ، ان میں سے بہت سے مسائل پیش نہیں آئیں گے۔ "
سپریم کورٹ نے کہا کہ "اگر کوئی اشتعال انگیز حرکت ہو ، پولیس کارروائی کرے گی
عدالت نے کہا کہ موجودہ
درخواست میں دہلی میں تشدد کے معاملے کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس موضوع پر ایک
علیحدہ پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔ عدال ت نے مزید کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے
پہلے ہی اس معاملے میں پولیس کو نوٹس جاری کردیاہے۔
No comments:
Post a Comment