منھ کے چھالوں سے نجات کے ۸ گھریلونسخے﴿ گھریلوٹوٹکے﴾


﴾ گھریلوٹوٹکے ﴿
منھ کے چھالوں
منھ کے چھالوں سے نجات کے ۸ گھریلونسخے

منھ میں چھلے عام طورسے پیٹ کی گرمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
پیٹ کی گرمی مندرجہ ذیل طریقے سے ختم ہوتی ہے۔ ١۔  دولیٹر پانی میں دو بڑے لیموں کارس ڈال کرحسبِ ذائقہ نمک ڈال دیں ۔ یہ پورا پانی مریض کو نہار منھ خالی پیٹ پلادیں ۔ دو بارہ اسی طرح دن میں گیارہ بجے یا بعد عصر پلائیں ۔انشاءاللہ دوبارہ زندگی میں چھالے نہیں ہوں گے ۔ مجّرب ہے۔ صرف ایک دن پینا ہے، اس کے پینے کے بعد تین چار دست آتے ہیں اور پیٹ کی گرمی مکمل ختم ہوجاتی ہے۔   ۲۔  اسبغول کی بھوسی پانچ گرام دودھ یا پانی میں ملاکررات میں سونے سے پہلے تین دن پلادیں ۔ بھوسی دودھ یا پانی میں ملانے کے بعد فوراً پی لیں ۔  ۳ ۔ انارکے درخت کی کونپل کو چباکر کھالیں۔   ۴ ۔   ناریل کے مندے کا نرم حصّہ ﴿چھوٹاسا پھل ﴾ چباکر کھالیں  ۔   ۵  ۔ جاسوت کا پھل کھانا ، پیلا ہو یا سفید ۔  ٦  ۔ جاسوت کے پتے کچے چباکر کھانا یا پیس کر آٹے میں ملاکر روٹی بناکر کھانا ۔   ۷ ۔  کیکریعنی ببول کا گوند پانی میں ملاکر پینا ۔  ۸ ۔  پاگرے کا پتہ ایک یا دو چباکر تین دن نہار منہ کھانا۔




1 comment: