عازمین حج ۲۰۲۱ کے لیے خوشخبری، اکتوبر، نومبر تک حج ۲۰۲۱ کی درخواست کا عمل شروع ہوگا۔ |
ممبئی،26 ستمبر (یو این آئی) بھارتی عازمین حج ۲۰۲۱ کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی ، دیگر
ہندوستانی ایجنسیاں اکتوبر، نومبر تک حج ۲۰۲۱ کی درخواست کا عمل اور دیگر تیاریاں شروع کردیں گی۔” ہم توقع کر رہے
ہیں کہ سعودی عرب حکومت جلد ہی حج ۲۰۲۱ کے حوالے سے ضروری رہنما اصول جاری کرے گی۔ ہندوستانی ایجنسیاں اس
سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں” ۔
آج
ممبئی کے حج ہاؤس میں حج ۲۰۲۱ کے حوالے سے تیاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے
سی ای او ایم اے خان اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔اس موقع پر مختار عباس نقوی
نے کہا کہ پچھلے ۳ سالوں کے دوران حجاج
کرام کی تقریبا۵۱۴۵۱ کروڑ
روپے کی زائد رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔
انھوں
نے بتایاکہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے حج ۲۰۲۰ کی منسوخی کے بعد ۲۱۰۰ کروڑ روپئے بغیر کسی
کٹوتی کے ، ۱ لاکھ ۲۳۰۰ افراد کو واپس کردیئے
گئے ہیں۔ سعودی عرب حکومت نے حج ۲۰۱۸-۱۹کے دوران نقل و حمل کے سلسلے میں تقریبا ۱۰۰ کروڑ روپے کی واپسی کردی ہے۔
مختار
عباس نقوی نے مزید بتایا کہ حج ۲۰۲۱ کی تیاری شروع ہوئی ہیں۔اور ہم نے اس کے بارے میں غیر رسمی جائزہ
اجلاس لیا …. ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ حج کو۲۰۲۱ کو وبائی امراض کے درمیان
کیسے کیا جائے گا نیز اس سلسلے میں ہم نے سعودی عرب سے بھی بات کی ہے۔ انھوں نے
وضاحت کی کہ اس سال کتنے پی پی ایل کی توثیق کی جائے گی یہ جو سعودی حکومت کی
ہدایت نامے پر منحصر ہے جو ابھی آنا باقی ہے۔
مختار
عباس نقوی نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹرا ، حج ہاوس کے لیے نوی ممبئی کے کھارگر میں
ایک زمین دینے پر متفق ہو گی ہے اور جلد ہی اس کا کام شروع ہوجائے گا۔
No comments:
Post a Comment