Nishtha in Urdu Module 8 : Guidelines for Implementation of NISHTHA Module 8 Q&A

 

पर्यावरण अध्ययन का शिक्षाशास्त्र प्रश्न्नोत्तरी   NISHTHA TRAINNIG NODULE 8

ماحولیاتی مطالعے کی تدریسیات       :  نشٹھا     تربیت       ماڈیول8

Nishtha in Urdu Module 8 : Guidelines for Implementation of NISHTHA Module 8 Q&A
Nishtha in Urdu Module 8 : Guidelines for Implementation of NISHTHA Module 8 Q&A

ماحولیاتی مطالعے کی تدریسیات       :  نشٹھا     تربیت       ماڈیول8

 

سوال 1-درسیاتی توقعات اور آموزشی ماحصل کے بارے میں کون سا بیان درست ہے۔

1)  درسیاتی توقعات اور آموزشی ماحصل کےدرمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔           

2)  آموزشی ماحصل سے درسیاتی توقعات کی حصولیابی میں مدد ملے گی۔

3)ہر جماعت کے آموزشی ماحصل الگ الگ ہیں۔  4)ہر جماعت کے لیے درسیاتی توقعات ہمیشہ الگ الگ ہوتی ہیں۔

جواب:ہر جماعت کے لیے درسیاتی توقعات ہمیشہ الگ الگ ہوتی ہیں۔

 

سوال2 –پہلی اور دوسری جماعت میں ای وی ایس کا مطلب ہے۔

1)زبان اور ریاضی کے ذریعے پڑھانا۔                     2)بالکل نہیں پڑھانا۔

 3) ایک علاھدہ مضمون کے طور پر پڑھانا۔                  4) پڑھانا ممکن نہیں ہے۔

جواب:زبان اور ریاضی کے ذریعے پڑھانا۔

 

سوال3  ابتدائی سطح پر ای وی ایس کی تدریس و آموزش کے مقاصد میں سے کیا شامل نہیں ہے؟

1)سائنسی اصولوں کو یاد کرنے میں بچوں کی مدد کرنا۔         2)بچوں کو ان کے سماجی و ثقافتی ماحول کی تفہیم میں مدد دینا۔

3)بچوں کو اپنے طبعی ماحول کی تفہیم میں مدد دینا۔             4)بچوں کو اپنے اردگرد سے واقف کرانا اور اس کی تحسین میں مدد دینا۔

جواب: سائنسی اصولوں کو یاد کرنے میں بچوں کی مدد کرنا۔

 

سوال4: طلبا کی آموزشی پیش رفت اور مختلف معیار ات کے اعتبار سے ان کی سطح معلوم کرنے کے لیے ان میں سے کون سا طریقہ زیادہ مناسب ہے۔

1)ورک شیٹ                  2)روبرکس   ( Rubrics )

3)تحریری امتحان                4)زبانی امتحان

جواب: روبرکس   ( Rubrics )

 

سوال 5: ماحولیات کے تحفظ کے لیے تین (RS) ہیں؟

1)تحفظ ، کئی ، دوبارہ قابلِ استعمال          2)صحتیابی ، دوبارہ استعمال ، برقرار

3)پہچان ، دوبارہ استعمال ، دوبارہ قابلِ استعال      4)کیی ، دوبارہ استعمال ، دوبارہ قابل استعمال

جواب: کیی ، دوبارہ استعمال ، دوبارہ قابل استعمال

 

سوال6: ان میں سے کس کا ای وی ایس کی تدریس و آموزش سے تعلق نہیں ؟

1)ہر بچہ اپنی درسیات خود بناتا ہے۔         2)ہر بچہ اپنی معلومات کی تعمیر خود کرتا ہے ۔

3)ہر بچہ اپنے طریقے کے اعتبار سے منفرد ہوتا ہے۔  4) ہر بچے کو سوال کرنے کا حق ہے۔

جواب: ہر بچہ اپنی معلومات کی تعمیر خود کرتا ہے ۔

 

سوال7: بچوں کے پاس ذاتی سماجی خصوصیات کو ٖروغ دینے کے لیے ان میں سے کس سے مدد ملے گی؟

1)  متعلقہ معاملوں پر خصوصی لیکچرس کا انعقاد۔          2)کسی موضوع پر کوئز منعقد کرنا۔

3)جماعت میں اجتماعیت اور تعاون پر مبنی آموزش کا فروغ۔

4)کمرہ جماعت میں ہر روز اس دن کے موضوع پر استاد کی 5 منٹ کی ایک ٹاک۔

جواب: جماعت میں اجتماعیت اور تعاون پر مبنی آموزش کا فروغ۔

 

سوال8 :ابتدائی سطح پر ای وی ایس درسیات ایسی ہوں۔

1)سبق کے آخر میں مشقوں میں عملی سوالات زیادہ ہوں۔            2)آس پا س کی چیزوں کو جاننے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

3)درسی کتاب میں ہی تصورات کی مکمل وضاحت پر توجہ              4)اصطلاحات کی صحیح صحیح تعریفوں پر زور۔

جواب: آس پا س کی چیزوں کو جاننے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

سوال9 :ماحولیاتی مطالعہ ان میں سے کس کو فروغ نہیں دیتا؟

1)تعریفوں کو یاد کرنے پر۔       2)کرکے سیکھنے پر۔

3)بہت سارے سوالات کرنے پر۔                4)پوچھ تاچھ اور نئی معلومات کی حصولیابی پر۔

جواب: تعریفوں کو یاد کرنے پر۔

 

سوال10 : NCF 2005 کے مطابق ای وی ایس کے بارے میں کون سا بیان صحیح ہے؟

1)ای وی ایس اپنی نوعیت کے اعتبارسے ایک شعبہ ہے۔          2)ای وی ایس اپنی نوعیت کت اعتبار سے ایک بین شعبہ جاتی موضوع ہے۔

3)ای ای ایس کو سائنس اور سماجی علوم کی طرح الگ الگ پڑھنا چاہیے۔           4)ای وی ایس میں صرف ماحولیاتی تصورات پر ہی توجہ کی جاتی ہے۔

جواب: ای وی ایس اپنی نوعیت کے اعتبارسے ایک شعبہ ہے۔


NISHTHA MODULE 8 Q &A PDF
NISHTHA MODULE 8 Q &A PDF

NISHTHA IN URDU MODULE 9
          NISHTHA IN URDU MODULE 7             

No comments:

Post a Comment